پربھنی: AIITA کی جانب سے جلسہ تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد
پربھنی: 13/دسمبر(پی آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA اور ضلع پریشد پربھنی کے اشتراک سے قومی یومِ تعلیم کے موقع پر منعقدہ بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز مقابلہ جات 2020 کےجلسہ تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس جلسے کی صدارت AIITA کے ریاستی صدر جناب شیخ عبدالرحیم سر نے کی۔ جبکہ کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب نواز احمد سر ( جالنہ ضلع صدر AIITA) جناب شریف سر ( جالنہ ضلع سیکریٹری AIITA)، اور جناب صدیق خان صاحب (نائب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند پر بھنی) موجود تھے۔
پروگرام کی شروعات سید ذاکر علی سر کے تزکیربالقرآن سے ہوئی۔ بعد ازاں تمام مہمانان کوگل پیش کر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر شیخ عبدالرحیم سر نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء اور AIITA کہ پربھنی یونٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے AIITA کی کارکردگیوں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نےکورونا اس وبائی مرض کے چلتے غیر متوقع طور پر لمبے عرصے سے بند اسکول اور آن لائن تعلیم پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
واضح رہے کہ 11 نومبر 2020کو قومی یومِ تعلیم کے موقع پر AIITA پربھنی یونٹ اور ضلع پریشد پربھنی کے باہمی اشتراک سے بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز لیا گیا تھا۔ جس میں پربھنی کے علاوہ اورنگ آباد،جالنہ، بیڑ، عثمان آباد، لاتور، ناندیڑ، ہنگولی اور یوت محل اضلاع کےاردو اور مراٹھی میڈیم کے پنجم تا دہم جماعت کے طلباء نے شرکت کی۔
اس آن لائن کوئز مقابلے میں ہر جماعت سے اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں سند اور ٹرافی دی گئی جبکہ تمام شریک طلبہ کو اسناد تفویض کیے گئے۔ اس آن لائن کوئز کے کامیاب انعقاد میں اہم رول ادا کرنے والے جناب حامد انصاری سرکا اس موقعے پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں ٹرافی اور پھول پیش کر خصوصی استقبال کیا گیا۔
آیٹا کےپربھنی ضلع صدر رضی الدین خطیب سر، نائب صدر نور محمد سر،ضلع سیکریٹری سید انوار اللہ حسینی سر، جوائنٹ سیکرٹری صابر شاہ سر،ضلع ایڈوائزر شیخ محمد نبیل سر، AIITA پربھنی یونٹ کے صدر محمد اقبال سر،سیکرٹری صدیقی نثار سر، نائب صدر محمد عتیق سر،خازن افسر خان سر،کورڈینیٹر سید ذاکرعلی سر، عبدالباسط سر لیڈیز کنوینر فرح دیبا میڈم ان تمام کی کاوشوں سے۔بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد آن لائن کوئز 2020 اور جلسہ تقسیمِ انعامات الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ نظامت کے فرائض افسر خان سر نے بحسن خوبی انجام دیے