احتجاج سے متعلق کسان لیڈروں نے لیے کئی اہم فیصلے
نئی دہلی: آئندہ کے منصوبوں کو لے کر آج ہوئی کسان لیڈروں کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے اور اس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ بلبیر ایس راجیوال نے میڈیا سے بات چیت کےد وران بتایا کہ 12 دسمبر کو دہلی-جے پور روڈ جام کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ 14 دسمبر کو ڈی سی دفاتر کے سامنے، بی جے پی لیڈروں کے گھروں اور ریلائنس/اڈانی ٹول پلازہ پر دھرنا دیا جائے گا اور ٹرینوں کو بھی روکا جائے گا۔