ضلع بیدر سے

بسواکلیان: نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر کسانوں کا احتجاجی دھرنا

بسواکلیان: 9/دسمبر (ایم این) بسوا کلیان کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر بھارت بند کے موقع پر کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ, راشٹریہ کسان مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور دیگر یونین اور سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے احتجاجی دھرنا دے کر سڑک پر بیٹھ گئے۔ بینر پرکچھ نعرے لکھے ہوئے دکھائی دے”ہم سب انداتا کے سمرتھن میں ہیں”۔”جو دیش کے انداتہ کے ساتھ نہیں ہم اُس کے ساتھ نہیں۔۔” اسطرح نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر بھارت بند کے موقع پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔  صدر تعلقہ یونین سنتوش کمار گوڈاگے, ملند غبارے, چیتن کھڑے, اکرام کھادی والے, عرفات احمد صد ر wpi, پانڈو رنگ پدّار, صدر تعلقہ بسوا کلیان کسان یونین, ریڈی سر,اجینکے مادے, اکاش خندالے, ریاض پٹیل کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پولیس مرد و خواتین کا وسیع بندوبست دیکھا گیا۔ بسوا کلیان شہر میں بھارت بند کا اثر نہیں دیکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!