ضلع بیدر سے

چٹگوپہ بس اسٹانڈ میں کبوتروں کی وجہہ سے گندگی عُروج پر

ہمناآباد: 28/نومبر (ایس آر) چٹگوپہ کی بڑھتی ہوئی آباد ی کے پیش نظر ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یہاں ہر ایک جدید عصری سہولتوں سے آراستہ بس اسٹانڈ تعمیر کروایا تھا۔ مگر محکمۂ کے ایس آرٹی سی کے عہدیداران کی لاپرواہی کے باعث یہ ہائی ٹیک بس اسٹانڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہورہا ہے موجودہ وقت میں اس بس اسٹانڈ میں جنگلی کبوتروں کی بہتات ہو چکی ہے انکی غلاظت کی وجہہ سے کرسیاں زنگ آلود ہوچکی ہیں اورکچھ تو ٹوٹ چکی ہیں انکو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ جسکے باعث بزرگ مسافرین کو بیٹھنے کے لئیے کوئی متبادل جگہہ نہیں ہونے کی وجہہ سے انکو مشکلات پیش آرہی ہیں، کوئی مسافر فرش پر بھی بیٹھ نہیں سکتا ہے۔ کیونکہ فرش بھی کبوتروں کی غلاظت کی وجہہ سے گندا ہوچکا ہے۔

ہمناآباد بس اسٹانڈ میں بھی کبوتروں کی وجہہ سے ایسے حالات پیش آچکے ہیں۔ معتدد مرتبہ یہ مسلۂ اخبارات کی زینت بن جانے کے بعد محکۂ کے ایس آرٹی سی کے عہد یدارن خواب غفلت سے بیدار ہوئے اور یہاں پر ایک جعلی نصب کی گئی جسکے بعد کبوتروں کا مسلۂ ختم ہوا ہے۔ اگر چٹگوپہ میں بھی ایسا کیا گیا تو ممکن ہے کے یہاں پر بھی کبوتروں کے مسلۂ سے مسافرین کو نجات مل سکتی ہے اس ضمن میں رکن اسمبلی کا بھی فرض بنتا ہیکہ وہ اس بس اسٹانڈ کا ہنگا مہ دورہ کرتے ہوئے مذکورہ تمام مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے مسافرین کو راحت پہچانے کی کوشش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!