بسواکلیان: محمد مزمل حُسین کاریگر کا عقد مسعود
بسواکلیان: 28/نومبر (کے ایس) مرحوم جناب الحاج نثار احمد صاحب انجینئر نبیرہ رُحمہ زینب بنت غازی شبیع احمد کی شادی کل بروز جمعہ جامع مسجد بسواکلیان میں جناب محمد مزمل حُسین کاریگر ولد الیاس احمد کاریگر سے بخوبی انجام پائی۔ عقد نکاح جناب الحاج حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد نے پڑھایا۔ محفل عقد میں جناب امین مختار احمد ڈپٹی چیف انجینئر(پی ڈبلیو ڈی) گلبرگہ، ڈاکٹر آغا نصیر احمد، ڈاکٹرعارف رضا احمد موجود تھے۔ بعد نمازِ عشاء تناول و طعام ڈیسینٹ فنکشن ہال کھن کا جھنڈا مچھلم روڈ پر اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینئر صحافی خواجہ سرتاج الدین، فتح علی خان (پتھرو بھائی) رئیل اسٹیٹ، حضور پاشاہ فرسٹ گریڈ کنٹراکٹر، عقیل احمد کباڈی، محمد وحید رئیل اسٹیٹ، مقبول احمد، اور دیگر عزیزواقارب کثیر تعداد میں موجود تھے۔
