’’بی جے پی میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھائے‘‘
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بانکوڑہ میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی قوم کی سب سے بڑی لعنت ہے ۔ اگر بی جے پی میں ہمت ہےتو مجھے گرفتار کرکے دکھائے۔‘‘
کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرکے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔ ممتابنرجی نے الزام عاید کیا کہ بی جے پی ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو روپے کی پیش کش کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی جاری ہے۔
بانکوڑہ میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی قوم کی سب سے بڑی لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ جھوٹ کی ردی کی ٹوکری ہے۔ جب بھی انتخابات ہوتے ہیں تو وہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو دھمکانے کے لئے ناردا اسٹنگ آپریشن اور شاردااسٹنگ آپریشن کے نام جانچ تیز کردیتے ہیں۔ میں انھیں صاف صاف بتا دیتی ہوں کہ میں بی جے پی یا اس کی ایجنسیوں سے نہیں ڈرتی ہوں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ مجھے گرفتار کر سکتے ہیں اور مجھے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتے ہیں۔ میں جیل سے الیکشن لڑوں گی اور ترنمو ل کانگریس کی فتح کو یقینی بناؤں گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور ورکروں کو کال کی جارہی ہے اور انہیں پارٹی بدلنے کے لئے رقم کی پیش کش کی جارہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ممبر اسمبلی کو پارٹی بدلنے کے لئے 2 کروڑ روپے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت ہے۔ بلکہ یہ توخرید و فروخت کی پارٹی ہے۔
حال ہی میں منعقد بہار کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالوپرساد یادو کو جیل بھیج دیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کی پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بہار میں انتخابات میں ہیرا پھیری کی گئی ہے بی جے پی اور ان کی حلیف جماعت اقتدار میں ہیرا پھیری کے ذریعہ آئی ہے۔ اسے کوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں ہوئی ہے۔
مارچ کے بعد ممتا بنرجی کی یہ پہلی عوامی ریلی ہے۔ اس سے قبل بانکوڑہ میں بی جے پی کے سینئرلیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بانکوڑہ آچکے ہیں۔ بائیں بازو کی حکومت کے دوران ہوئے سیاسی تشدد کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کمیونسٹوں پر الزام لگایا کہ وہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں گرفتاری سے بچنے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ اب سی پی ایم بی جے پی کا حصہ بن گئی ہے۔ کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس فریب میں ہیں کہ ریاست میں بی جے پی برسر اقتدار آسکتی ہے وہ باہر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ایک بار پھر بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آؤں گی۔ میں نے 9 سالوں میں لوگوں کے لئے کام کیا ہے اور عوام کی ہمدردی اور حمایت میرے ساتھ ہے۔