الیکشن2019تازہ خبریںخبریںقومی

ہندوستان جلد ہی سپرپاور ملک بن جائے گا: مودی

کلکتہ 3 اپریل (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان جلد ہی سپرپاور ملک بن جائے گااور آج دنیا ہندوستان امیدوں کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔
کلکتہ کے تاریخی بریگیڈ میدان میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ اس میدان نے اس سے قبل اتنی بڑی بھیڑ نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج کے میدان کو اگر سیاسی پنڈت دیکھ لیں تو انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ 23مئی کو کیا نتائج آنے والے ہیں،بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور میں بنگال کے عوام کے محبت کا قرضدار ہوگیا ہوں۔

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ میں یہاں اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ لے کر آیا ہوں،وزیرا عظم نے کہا کہ لوگ آج سرجیکل اسٹرائیک پر ثبوت مانگ رہے ہیں،یہ لوگ ہندوستانی افواج کے حوصلے کو پست کررہے ہیں۔یہ لوگ لاشوں کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ مشن شکتی ڈاراما ہے۔وزیرا عظم نے کہا کہ ہندوستانی افواج کے پاس صلاحیت ہے۔ہم فوج پر سیاست نہیں کررہے ہیں۔
وزیرا عظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کچھ ایسے وعدے کیے ہیں جس سے ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوں گے۔کانگریس ملک کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔کانگریس ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔مودی نے الزام عاید کیا کہ کانگریس ہمیشہ دہشت گردی کے تئیں نرم رویہ اپنایا ہے۔ووٹ کی خاطر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیرا عظم نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں ”افسپا“پر نظرثانی کا وعدہ کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اب تک صرف ایک ہی خاندان ملک پر حکمرانی کررہا ہے۔ایک ہی خاندان کی 55سال کی حکمرانی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
مودی نے کہا کہ میں ملک کو 72سال کی خرابیوں سے نکال کراچھائی کی طرف لارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مودی کو گالی دیتے ہیں۔مودی کا جرم کیا ہے؟ مودی نے غریبوں کو گھر، مکان اور گیس فراہم کیا ہے۔کیا یہ جرائم ہیں۔وزیرا عظم نے کہا کہ آپ ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ووٹ دیں اور بدعنوان لوگوں کو جیل میں ڈالاجاسکے۔
وزیر اعظم مودی نے بنگال کو لیفٹ اور ترنمول کانگریس سے پاک بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ بنگال کو پھوپھی اور بھتیجے کے لوٹ سے بچانا ہے۔بنگال کو ترنمول کانگریس اور لیفٹ کے تشدد کے کلچر سے پاک کرناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!