ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں یونانی میڈیکل کالج کےلئے ایس آئی او نے ریاستی صدر کانگریس ڈی کے شیو کمار کو یاداشت پیش کی

بسواکلیان: 25/نومبر (ایم این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کے قیام کےلئے جد وجہد جاری ہے۔ تنظیم پچھلے 4سالوں سے اس جانب مسلسل کوشاں ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ و دیگر وزراءسے نمائندگی کی جاچکی ہے اور موجودہ اراکین اسمبلی و دیگر عوامی نمائندوں کے ذریعہ حکومت سے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ 24/نومبر کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیو کمار کے بسواکلیان دورے کے موقع پر تنظیم کے وفد نے ان ملاقات کرتے ہوئے ایک یاداشت پیش کی، جس میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج بسواکلیان میں قائم کرنے اسمبلی سیشن میں حکومت کو اس جانب متوجہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!