آکولہ میں ایس آئی او کا جلسۂ تقسیمِ انعامات، طارق ذکی صدر حلقہ ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کا خطاب
آکولہ: 24/نومبر۔ (جی کیو) ایس آئی او کی جانب سے شہر آکولہ میں 12 نومبر 2020 کو سیرت طیبہ کوئز کا انعقاد کیا گیاتھا۔ جس کی تیاری کے لیے سیرت طیبہ پر ایک مختصر کتابچہ مرتب کیا گیا۔ شہر آکولہ کے بہت سے طلباء نے امتحان کی تیاری کرکے شرکت کی۔ 22نومبر 2020 بروز اتوار کو تقسیم انعامات کا پروگرام مسجد عمر بن الخطاب فردوس کالونی میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز برادر عفان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ افتتاحی کلمات و ایس آئی او کا تعارف برادر فارد نے پیش کیا ۔ اسکے بعد برادر شرجیل کے ذریعے تیار کردہ ڈرامہ پیش کیا گیا جو بہت ہی عمدہ رہا۔
"سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام” اس عنوان سے جناب حامد حسین صاحب (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اکولہ) نے خطاب کیا ۔ بعد از خطاب سیرتِ طیبہ کوئز مقابلہ کے انعامات امیر مقامی، صدر حلقہ جناب طارق زکی سٹی پریسیڈنٹ اور کنوینر برادر نجم کے ہاتھوں اول ، دوم اور سوم انعام ، ساتھ میں دس ترغیبی انعام (پرائزمنی، ٹرافی، سرٹیفکیٹ، کتابیں) تقسیم کیے گئے ۔اول انعام 5000روپے محمدنمیر کو، دوم انعام 3000 روپےاریب دانیال کو اور سوم انعام 2000 روپے الطاف پٹیل کو دیا گیا۔
اختتامی خطاب طارق ذکی صاحب صدر حلقہ ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ زون نے پیش کیا جس میں انھوں نے رسول اللہ کی بعثت کا مقصد اور سیرت کے ذریعے اپنی زندگی کیسے سنواری جائے اور مطالعہ کی ضرورت پیش کی، امیر مقامی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.

