ضلع بیدر سے

”سرخاب“ کے شاعر میرؔ بیدری کو تہنیت پیش کی

بیدر: 19/نومبر (وائی آر) گلبرگہ سے تشریف لائے محبِ اردو، اورسماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے 18نومبر کو بیدر پہنچ کر مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں جنوبی ہند کی اردوشاعری کاتازہ شاہکارشعری مجموعہ”سرخاب“کے شاعر جناب میرؔبیدری کی گلپوشی اور شالپوشی کے ذریعہ انھیں تہنیت پیش کی۔اور کہاکہ ہم اردو کے خادموں کی خدمت کے لئے مختص ہیں۔ شاعر ہونا بڑی بات ہے۔ اور اردوزبان کاشاعر تو ہمیشہ پیار ومحبت اور گنگاجمنی تعلقات کی بات کرتاہے۔

خواجہ انعامدار نے مزید کہاکہ میرؔبیدری کی شاعری میں امن وامان اور آپسی پیار ومحبت کی باتیں ملتی ہیں، انھوں نے ملک عزیز کو ایک پرامن ملک دیکھنے کاخواب دیکھاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے خواب کو پورا کرے گاان شاء اللہ۔ اس موقع پر سینئر صحافی جناب محمد عبدالصمد منجووالا، محترمہ پریملا بائی دفترسکریڑی یاران ِ ادب بیدر، اردو سے کنڑا سیکھئے کتاب کے مصنف جناب جاوید احمد، اور محمد سلیم آکولوی کے علاوہ محمد ابرارالدین موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!