ضلع بیدر سے

امت محمدیہ حضرت محمد ﷺ کے اُسوۂ حسنہ سے دنیا کو واقف کرائے: سید شاہ انور اللہ حسینی چشتی

بسواکلیان میں \کرناٹک آٹو نگر ٹکنو اسو یشن کی جانب سے سستاپور بنگلہ میں 25ویں جلسہ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

بسواکلیان: 16/نومبر(کے ایس) حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک تا قیام قیامت ایک کامل نمونہ،ایک رہنما اصول اور لا ثانی ولا فانی حیات کا دستور ہے۔دنیا کا ہر فرد حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک کو اپنے لئے نمو نہ بنا کر اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان سیرت پاک کو بنیادی ہدف اور زندگی کا مقصد بناتے ہوئے اس کی روشنی میں اپنی شخصیت ڈھالیں۔حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک کا تقاضہ یہی ہے کہ مسلمان آپ ﷺ کی اتباع کو فرض سمجھیں اور خود کے ساتھ معاشرہ کو سیرت پاک کے سانچے میں ڈھالنے کی سعی پیہم کریں۔پیر و مرشد علامہ سید شاہ انور اللہ حسینی چشتی قادری افتخاری نے بروز اتوار کرناٹک آٹو نگر ٹکنو اسو یشن کی جانب سے سستاپور بنگلہ بسواکلیان میں 25ویں جلسہ میلاد النبی ﷺ سے خطاب میں ان خیا لات کا اظہار کیا۔

مولانا حافظ نصیر الدین اور مو لا نا سلیم الدین امام و خطیب مسجد خالد بن ولید،آٹو نگر بسواکلیان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہر انسان کی کامیابی حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک کو اپنانے میں ہے اور اس کے لئے سیرت پاک سے واقفیت ضروری ہے۔ حضور اودس ﷺ جہاں خا تم النبین ہیں وہیں انسا نیت کیلئے کامل نمونہ ہیں، آپ ﷺ نے لبا دۂبشریت اوڑھ کر معا شرتی زندگی کاہر وہ کام کیا ہے جو ایک انسان فطری طور پر کرتا ہے۔اس لئے کوئی بھی انسان آپ کی سیرت پاک کو نما نہ بنا ئے بغیر نہ معاشرہ کا اچھا فرد بن سکتا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی اطا عت و عبادت کا حق ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں سیرت پاک سے واقفیت اس لئے بھی ضروری ہے کہ دشمنان اسلام کی جانب سے حضور اقدس ﷺ کی ذات مقدس کی جانب بے بنیاد باتیں منسوب کی جارہی ہیں نتیجتاً بعض مسلمان عدم وا قفیت اور لاعلمی کے باعث بآسانی شکوک و شبہات میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات دامن ایمان بھی ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے۔ جہاں ماہ ربیع الاول میں ہم حضور اقدس ﷺ کا میلاد مبارک مناتے ہیں،جشن کا اہتمام کرتے ہیں،مجالس و محا فل ذکر پاک منعقد کرتے ہیں اور لنگر عام کے ذریعہ کھا نے کھلا ئے جاتے ہیں یہ اعمال ماہ ربیع الاول بلکل درست ہے اور باعث ثواب ہے،میلاد پاک مناتے ہوئے ہم دنیا کو حضور اقدس ﷺ کی عظمت سے واقف کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک سے ہمیں جو پیغام مل رہا ہے اس پر غور و فکر کر نے کی ضرورت ہے۔اس مبارک موقع پر بسواراج بورڈلا نے غریب عوام میں کپڑے تقسیم کئے۔

اس مو قع پر بسواکلیان کے ممتاز قائدین اور مہمان حصوصی کے طور پر الحاج ڈا کٹر قمر الزماں متو قع امیدوار جنتادل ایس امیدوار حلقہ اسمبلی،ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی تعلقہ کارگزار پر دیش کا نگریس،میر تحسین علی جمعدار رکن وقف بورڈ کر ناٹک سابقہ کانگر یس آئی صدر،راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمناآباد، افسر میاں سابق صدر بلدیہ، بسواراج بوڈلا، شبیرپاشاہ صدر جنتادل ایس بسواکلیان تعلقہ، نلکھنڈ راتھوڑصدر کانگریس آئی،ایم جی مولے جنتادل ایس سابقہ رکن اسمبلی، میر اظہرعلی، کرناٹک ٹیکنو کریٹس اسوسی ایشن(رجسٹرڈ)کے صدر جناب خلیل، نائب صدر قیام الدین، جنرل سکریڑی محمد مظہر آصف، جوائنٹ سکر یڑی سید احمد پیراں کے علاوہ جمیل احمد ماموں (خازن) سید صاحب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!