چٹگوپہ بلدیہ: بی جے پی اُمیدوار مالاشری صدراور کانگریس اُمیدوار سوبھاگیہ وتی نائب صدر کیلئے بلا مقابلہ منتخب
صدر بلدیہ اور نائب صدر بلدیہ کو اپنا بھرپو تعاون دینے راج شیکھر پاٹل کا تیقن
ہمناآباد: 8/نومبر (ایس آر) چٹگوپہ بلدیہ کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات چٹگوپہ تحصلیدار محمد ضیاء الدین کی کی نگرانی میں منعقد کیے گئے۔23رکنی بلدیہ میں کانگریس پارٹی کے 13آراکین بلدیہ موجود ہیں اسکے باوجود صدر کے انتخاب میں کانگر یس پارٹی نے حصہ نہیں لیا کیونکہ اس مرتبہ صدر کا عہدہ ایس سی خاتون کے لئیے مختص کیا گیا ہے اور کانگریس پارٹی کے پاس ایس سی کوٹہ سے کوئی خاتون اُمیدوار موجود نہیں رہنے کی وجہہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی وارڈ نمبر 22سے جیت حاصل کرنے والی مالاشری نے صدر کی حیثیت سے پر چہ نامزدگی داخل کیا، نائب صدر کے لیے وارڈ نمبر32سے سوبھاگیہ وتی نے عام زمرے کے تحت پر چہ نامزدگی داخل کیا انکے مقابلہ میں کسی اور اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا وقت بیت جانے کے بعد چٹگوپہ تحصلیدار نے دونوں اُمیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے صدر اور نائب صدر کی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے انکو مبارک با دپیش کی اور کہا کے چٹگوپہ بلدیہ کے تمام 23آراکین بلدیہ چٹگوپہ کی ترقی کے لئیے کام کریں ترقیاتی کاموں کے لئیے حکومت سے جو بھی مالی امداد منظور کروانا ہو گا وہ میری ذمہ داری ہوگی۔صدر اور نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد جوابدہی بھی بڑھ جاتی ہے انہوں نے نو منتخب صدر اور نائب صدر کو اپنا بھر پور تعاون دینے کا تیقن دیا اور انکو نصیحت کی کے وہ تما آراکین بلدیہ کو ساتھ لیکر چٹگوپہ میں ترقیاتی کام انجام دیں۔صدر بلدیہ کا عہدہ حاصل ہونے کے بعد بی جے پی کے ورکرس آتشبازی کررہے تھے تو وہیں پر نائب صدر بلدیہ کا عہد ہ حاصل ہونے پر کانگریس پارٹی کے ورکرس بھی آتشبازی کرنے میں مصروف نظر آئے۔
اس موقع پر چٹگوپہ چیف آفیسر شری پد،رکن بلدیہ میر مظفر علی مالی پٹیل،محمد حبیب،محمد تبریز بانگی،محمد نصیر،مانتیا تیرتھ صدر بلدیہ ہیلی کھیڑ(بی)،محمد یوسف سوداگر،محمد افسر میاں،شیوانندمنٹھالکرضلعی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی،سبھاش کلور سابق رکن اسمبلی،ملکاآرجن پاٹل سابق رکن بلدیہ،سید نورلاسلام،محمد تحسین احمد ناگوری،مرزاحبیب بیگ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔