تازہ خبریں

میں سب کا صدر ہوں، اورجنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں اُن کےزیادہ کام کروں گا: نومنتخب امریکی صدربائڈن

’میرے دادا کہتے تھے کہ یقین اور بھروسہ رکھولیکن دادی کہتی تھی کہ رکھو نہیں پھیلاؤ‘ جو بائڈن نےصدر منتخب ہونےکے بعد اپنے پہلےخطاب کااختتام ان جملوں سےکیا جو واضح پیغام ہے کہ وہ امریکی عوام جس نے ان پر تاریخی اعتماد کا اظہار کیا ہےاس کے یقین اور اعتماد کو پورا کریں گے اور اس جملہ کی روح کو سب میں پھیلائیں گے۔ بائڈن نےکہا کہ وہ ڈیموکریٹس کےصدر نہیں ہیں بلکہ امریکہ کے صدر ہیں اور جنہوں نےانہیں ووٹ نہیں دیا وہ ان کےزیادہ کام کریں گے۔ انہوں نےکہا امریکی عوام نے جس تاریخی اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نئی امید کےلئے ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ وبا سے لڑنےکےلئے ٹاسک فورس کا اعلان کل کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!