جوزف بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدرمنتخب
کملا حیرس امریکہ کی نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں ۔ کملا کی والدہ کا تعلق ہندوستانی ریاست تمل ناڈو سےہےجہاں ان کی جیت کے لئے دعائیں ہو رہی تھیں۔
امریکی انتخابات کے نتائج آخر کار آگئے ہیں اور صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوزف بائیڈن صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل کر کے عملاً امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے۔
77 ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے ۔ اس طرح مسٹر ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ تازہ خبروں تک جوبائڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں اور رجحانات بتا رہے ہیں کہ ان کو 300 سےزیادہ الیکٹورل ووٹ مل جائیں گے۔
میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کئے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئےتھےجبکہ ٹرمپ کے 214 ووٹوں سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
جو بائیڈن اب سے تھوڑی دیر میں اپنی جیت کےتعلق سے میڈیا سےخطاب کرنے جا رہے ہیں۔ کملا حیرس امریکہ کی نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں ۔واضح رہے کملا کی والدہ کا تعلق ہندوستانی ریاست تمل ناڈو سےہے اور تمل ناڈو میں ان کی جیت کے لئے دعائیں ہو رہی تھیں۔