ٹاپ اسٹوری

بینک اکاوٴنٹ ہولڈرس سے سروس چارج معاملے میں وزارت فینانس کا بڑا بیان

نئی دہلی: حکومت نے بینک کھاتے داروں کے لئے خوشخبری دی ہے۔ سرکاری زیر انتظام بینکوں کی جانب سے سروس چارج وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں نے پی ایس بی ایس سروس چارج میں اضافہ کیا ہے۔ اس تناظر میں، مرکزی وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری بنک کورونا کے برے وقت کے دوران سروس چارجز میں اضافہ نہیں کرے گی۔

اس وقت ملک بھر میں 60.04 کروڑ بیسک سیونگ بینک ڈپازٹ اکاؤنٹس پر سروس چارج نہیں ہے۔ وزارت فینانس نےکہا کہ اس کا اطلاق جن دھن کے کھاتوں پر بھی ہوتا ہے۔ بینک آف بڑودہ نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ حد تجاوز کرنے کے بعد  رقم جمع کرنے اور نکالنے پر چارج لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!