علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

رائچور میں طالبات کے لئے نعت گوئی مقابلہ کا انعقاد

رائچور: 5/نومبر (اے این این) محمد اعجازعلی شعبہ نشر واشاعت جماعت اسلامی ہند رائچور کی اطلاع کے مطابق 2/نومبر 2020 بروز پیر کو اسلامک سینٹر کوٹ تلار میں بہ ضمن کرناٹک ریاست گیر سیرت مہم میں جس میں طالبات کے لئے نعتیہ مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا.جس میں طالبات نے حصہ لیا. طالبات کو گروپ اے اور گروپ بی میں تقسیم کیاگیا.دونوں گروپس کو انعام اول 1000 روپئے انعام دوم  وسوم 700 اور 500 روپئے سے نواز گیا۔

انعام اول-عالیہ بیگم- شیخ فرحین- انعام دوم نیہا ثمرین،انجم کوثر-انعام سوم –انجم بیگم، رامت فاطمہ نے حاصل کئے- ججس کے فرائص محترمہ سیدہ حمیرہ رضوی صاحبہ، محتر مہ ساجدہ بیگم،اور محترمہ غزالہ بتول، محترمہ نصرت جہان  صاحبہ ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی ہند رائچور مانوی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیں، اپنے زرین خیالات سے نوازا اور طالبات کی ہمت افرائی کی مقابلہ جات کا آغاز محترمہ سیداقراءرضوی صاحبہ ،صدر جی آئی او کی قرات کلام پاک سے ہوا، افتتامی کلمات محترمہ سیدہ حمیرہ رضوی رکن جماعت نے پیش کئے، محترمہ شہناز بیگم صاحبہ،ناظمہ شعبہ دعوت کے شکریہ ودعا پر مقابلہ جات کا اختتام عمل آیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!