امریکہ انتخابات: جو بائڈن اور جیت میں چند قدموں کا فاصلہ، 6الیکٹورل ووٹ درکار
جو بائڈن اور جیت میں چند قدموں کا فاصلہ
امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورال ووٹ درکار ہیں اور جو بائڈن اب تک 264 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ یعنی جو بائڈن جیت سے چند قدموں کے فاصلہ پر ہیں۔ جو بائڈن فی الحال نواڈا میں سبقت بنائے ہوئے ہیں اور یہاں ووٹوں کی تعداد 6 ہے۔
جارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے ٹرمپ نے کیا عدالت کا رخ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کےلئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اسوسیئٹیڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو مشیگن اور پینسلوینیا میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی رکوانے کےلئے عدالت میں اپیل کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے آبزروروں کو غیر قانونی طریقےسے انتخابات میں داخل ہونے سے محروم رکھا گیا۔
ادھر فاکس نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار اس وقت آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے صدارتی عہدے کےلئے طے 270 الیکٹورل ووٹوں میں سے 264 ووٹ حاصل کرلئے ہیں،جبکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 ووٹ ملے ہیں۔
ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ہٹایا
اس درمیان ٹویٹر نے کل الیکشن میں جیت کا دعویٰ کرنے والے صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ہٹا دیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا،’میں آج رات بیان جاری کروں گا۔ بڑی جیت ہوگی‘۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر نے ٹرمپ کے پوسٹ پر اتنباہیہ لکھا،’اس ٹویٹ میں شیئر کیا گیا بعض یا مکمل مواد متنازعہ ہے اور اس کا انتخاب دیگر شہری عمل کے بارے میں گمراہ کن ہو سکتا ہے‘۔
ہمیں یقین ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے: بائڈن
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر وہ صدارتی انتخاب جیت جائیں گے۔ بائیڈن نے کہا ’’دیر رات تک چلنے والی گنتی کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ ہم صدارتی عہدہ کے لئے درکار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اعلان نہیں کر رہے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ فتح حاصل کریں گے‘‘۔
سی این این نیوز چینل نے بائیڈن کے حوالے سےکہا کہ ’’ہم ڈیموکریٹ کے طور پر مہم چلا رہے ہیں لیکن میں امریکی صدر کی حیثیت سے کام کروں گا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’صدارتی دفتر کوئی جانب دار ادارہ نہیں ہے۔ یہ اس قوم کا دفتر ہے جو ہر شہری کی نمائندگی کرتا ہے اور تمام امریکی شہریوں کا خیال رکھنا اس کا فرض ہے‘‘۔