تازہ خبریں

ریلائنس جیو نے کیا امریکہ میں 5-جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

ہندوستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کے تجربہ کے لئے اسپکٹرم دستیاب نہیں ہے، لیکن ریلائنس جیو کی 5 جی ٹیکنالوجی کا امریکہ میں کامیابی کے ساتھ تجربہ ہوا اور تمام پیرامیٹرز پر شاندار طریقے سے کھری اتری ہے۔

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ملکیت والی ریلائنس جیونے 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کو سخت مقابلہ دینےکے لئے تیار ہے۔ منگل کو امریکہ میں ریلائنس جیو 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ چین سے کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے ممالک نے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایسے حالات میں گھریلو وسائل سے تیار ریلائنس جیو کا 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے لئے یہ ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہواوے پر پابندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں اور حکومتیں 5 جی ٹیکنالوجی کے لئے جیو کو اپنا سکتی ہیں۔

میتھیو اومن نے کہا کہ کوالکوم اور ریلائنس کی ذیلی تنظیمیں ریڈیسس کے ساتھ مل کر فائیو جی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق مصنوعات پر کام کر رہی ہیں تاکہ اسے جلد ہی ہندوستان میں لانچ کیا جائے۔ ریلائنس جیو نے کوالکوم کے ساتھ مل کر کچھ ایسے 5 جی پروڈکٹس تیار کیں ہیں جنہیں 1000 ایم بی پی ایس سے زیادہ کی رفتار پر پرکھا گیا ہے۔ تجربہ کے لئے ریلائنس جیو نے5 جی ٹیکنالوجی مہیا کرائی ہے۔

مکیش امبانی نے تین مہینے قبل 15 جولائی کو ریلائنس انڈسٹریز کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس جیو کے 5 جی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دیسی ٹیکنالوجی کو ملک کو سونپتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ 5 جی اسپکٹرم دستیاب ہوتے ہی ریلائنس جیو 5 جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ کمپنی نے ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبوں کو صاف کردیا ہے۔ کمپنی اس کامیاب تجربہ کے بعد 5 جی ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے پر زور دے گی۔

اگرچہ ہندوستان میں ابھی تک 5 جی ٹیکنالوجی کے تجربہ کے لئے اسپکٹرم دستیاب نہیں ہے، لیکن ریلائنس جیو کی 5 جی ٹیکنالوجی کا امریکہ میں کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی تمام پیرامیٹرز پر شاندار طریقے سے کھری اتری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!