خبریںقومی

آرایس ایس کی تنظیم ’مسلم راشٹریہ منچ‘ کے پروگرام میں ہواہنگامہ

آر ایس ایس کی تنظیم ’مسلم راشٹریہ‘ منچ کے ایک پروگرام میں آج شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ دراصل مسلم راشٹریہ منچ نے ’راشٹریہ علماء کانفرنس‘ کے بینر تلے سی اے اے کی حمایت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں مسلمانوں کو شہریت قانون کے فائدے سمجھائے جانے تھے۔ لیکن اس تقریب کے شروع ہوتے ہی کم و بیش درجن بھر لوگ کھڑے ہوئے اور ’سنویدھان کے دشمن مردہ باد‘ (آئین کے دشمن مردہ باد) کا نعرہ بہ زور آواز بلند کرنے لگے۔

اس نعرہ بازی کی وجہ سے وہاں موجود آر ایس ایس کے کارکنان کشمکش میں مبتلا ہو گئے اور اسٹیج پر موجود نام نہاد علماء حضرات بھی دم بخود تھے جو کہ شہریت قانون کے فائدے شمار کرانے کے لیے پہنچے تھے۔ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف لوگ بینر بھی لے کر پہنچے ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!