تازہ خبریں

مرکزی حکومت قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا استحصال کر رہی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت اپنے مخالف سیاست دانوں کو دبانے کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔

راہل گاندھی نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جائزہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” حال ہی میں سری نگر میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کے گھر پر کی گئي چھاپہ ماری اسی مقصد کا حصہ تھی۔ یہ ایک المیہ کے سوا کچھ نہیں ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے والی ایجنسیوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!