بیدر: وزڈم پی یو کالج سے 30طلباء فری میڈیکل سیٹ حاصل کریں گے: محمد آصف الدین
نیٹ 2020ء کے ریکا رڈ نتائج پر طلباء، اولیائے طلباء اور اسٹاف کو محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم پی یو کالج و اکیڈیمی نے دی مبارکباد
بیدر: 18/اکتوبر (پریس ریلیز) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کی اطلاع کے مطابق نیٹ 2020ء کے نتائج شاندار رہے۔ طالب علم روہت ولد انیل کمار نے قومی سطح پر 2,260 واں کیٹگری رینک (2705012046)حاصل کر کے کالج میں پہلا مقام حاصل کیا،طالبہ ہادیہ اعظمین بنت زاہد علی نے قومی سطح پر 16,572واں کیٹگری رینک (4201226086)حاصل کر کے دوسرا مقام،مانیکیشوری بنت ملک ارجن نے قومی سطح پر 18,527واں کیٹگری رینک (2705003538) حاصل کر کے تیسرا مقام، زویا انجم بنت محمد اسماعیل نے قومی سطح پر 22,440واں کیٹگری رینک (4201205373)حاصل کر کے چوتھا مقام، طالب علم محمد نثار ولد حاجی میاں نے قومی سطح پر 29,286واں کیٹگری رینک(2705004441) حاصل کر کے پانچواں مقام، جویریہ فاطمہ بنت محمد ابراہیم نے قومی سطح پر 52,704واں کیٹگری رینک(2705001584) حاصل کر کے چھٹا مقام اور سید ریان حسینی ولد سید فاروق حسینی نے قومی سطح پر 63,536واں کیٹگری رینک(2705012295) حاصل کر کے ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔
توقع ہے کہ اس سال 30 سے زائدطلباء فری گورنمنٹ میڈیکل سیٹس حاصل کریں گے۔ اس طرح وزڈم پی یو کالج بیدر اپنی کل Medical Aspirantsکی نصف یعنی 50%سے زائد نتائج حاصل کرنے والا ریاست کا واحد ادارہ ہے، جہاں سے ہر دو طالب علم میں سے ایک میڈیکل سیٹ حاصل کر رہا ہے۔ جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم پی یو کالج و اکیڈیمی نے طلباء و اولیاء طلباء اور ٹیچنگ اسٹاف کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ انتظامیہ کی موثر منصوبہ بندی اور اساتذ ہ و طلباء کی شب و روز کی سخت محنت کا ثمرہ ہے۔ وزڈم میں طلباء اور اولیاء طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی، مٹھائیاں تقسیم ہو رہی تھیں، ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے۔ جشن کا سا ماحول تھا۔
وزڈم لانگ ٹرم نیٹ میڈیکل بیاچ 2021ء میں داخلے تیزی سے جاری ہیں۔آن لائن کلاسس کا آغاز ہو چکا ہے۔ سکریٹری محمد آصف الدین سر نے مزید کہاکہ قومی سطح پر مقابلہ آرائی (competition) بڑھ رہا ہے لہذا میڈیکل سیٹ مس کرنے والے مایوس نہ ہوں، وہ وزڈم نیٹ رپیٹر بیاچ جوائن کریں۔ ان شاء اللہ وزڈم آپ کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو حقیقت میں بدل دے گا۔ وزڈم پی یو کالج طلباء کی قلیل تعداد کے ساتھ (Less Strength) زیادہ نتائج (More performance)دینے والا کرناٹک کا معروف ادارہ بن گیا ہے، جہاں معیاری NEETکی Coachingکی فیس مقابلتاً دیگر کالجس کے کم ہے۔ جبکہ الحمد للہ 53 نیٹ میڈیکل بیاچ کے 100%طلباء (53) نیٹ اگزام کوالیفیڈ (Qualified)ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹول فری نمبر:1800-123-9447پر رابطہ کریں، ویب سائٹ www.wisdominstitutions.comپر وزٹ کریں۔