آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

جگنو کسی روشنی کے محتاج نہیں ہوتے۔۔۔

ساجد محمود شیخ، میراروڈ

مکرمی!

اُڑیسہ کے شعیب آفتاب نے میڈیکل کالج میں داخلہ کے لئے منعقد ہونے والے آل انڈیا اہلیتی امتحان نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور کئی پرانے ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے مذکورہ اہلیتی امتحان نیٹ میں صد فیصد نمبر حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔  شعیب ملک کے سبھی مسلم نوجوانوں کے لئے ایک بہترین مثال ہیں ۔

مسلم نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات اور اہلیتی ٹیسٹ میں اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں۔ شعیب نے ثابت کر دیا کہ اگر مسلم نوجوانوں پر ٹھیک سے محنت کی جائے تو وہ بھی اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ملّی تنظیمیں اور انجمنیں نیٹ جیسے مسابقتی اہلیتی امتحان اور سول سروس کے لئے منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے ہر شہر و قصبہ میں کوچنگ کی سہولت مہیا کرے۔

مسلم نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے سے نکال کر امید و حوصلے سے کام لیں۔

؎جب ٹوٹنے لگیں حوصلے تو بس یاد رکھنا

بنا محنت کے تخت وتاج حاصل نہیں ہوتے

ڈھونڈ ہی لیتے ہیں اندھیروں میں منزل اپنی

جگنو کسی روشنی کے محتاج نہیں ہوتے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!