ضلع بیدر سے

بیدر: پری، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے مفت سہولت فراہم کرنے کا کیا اعلان

بیدر: 8/اکٹوبر(اے این این) جناب محمد معظم ناظم شعبہٴ امت کا تحفظ و ترقی، جماعت اسلامی ہند شہر بیدرکی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق محکمہٴ اقلیتی بہبود حکومت ہند کی جانب سے پری، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ (اقلیتی طلباء) کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30/اکٹوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔ اس سے مستفید ہونے طلبہ وطالبات بات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں داخل کریں۔

اس موقع پر جناب محمد معظم نے بتایا کہ شعبہٴ امت کا تحفظ و ترقی، جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جانب سے ایسے تمام طلبہ و طالبات جو اقلیتی بہبود کے اسکالر شپ کے لئے درخواستیں داخل کرنا چاہتے ہیں، اُن سب کے لیے ناگرک سیوا کیندرا، نزد شفاء میڈیکل چو بارہ روڈ بیدر پر اسکالرشپ فارم کو آن لائن داخل کرنے کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس موقع پر محمد معظم ناظم شعبہٴ امت کا تحفظ و ترقی اور محمد نظام الدین امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند شہر بیدر نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں آئے۔

مزید معلومات کے لیے 7338582364،9036847886 پر ربط پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!