Uncategorized

ہاتھرس معاملہ میں متاثرہ کا نام ظاہر کرنے پر امت مالویہ، سورا بھاسکر، دگوجے سنگھ کو نوٹس

این سی ڈبلیو نے کہا ہے کہ عصمت دری کا شکار ہونے والے کے نام کا انکشاف کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے تحت غیر قانونی ہے اور متاثرہ کی شناخت میڈیا میں شائع کسی بھی مواد کے ذریعہ نہیں کی جانی چاہیے

نئی دہلی: قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں زیادتی اور قتل کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی کے نام کو مبینہ طور پر ظاہر کرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ، بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر اور کانگریس کے رہنما دگوجے سنگھ کو نوٹس جاری کیا۔

این سی ڈبلیو کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، “این سی ڈبلیو نے امت مالویہ اور دگوجے سنگھ کے ساتھ ہی سورا بھاسکر کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے ہاتھرس متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ مستقبل میں ایسی پوسٹس کو فوری طور پر ہٹانے اور ان کے اشتراک نہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔‘

این سی ڈبلیو نے کہا ہے کہ عصمت دری کی شکار ہونے والی متاثرہ کے نام کا انکشاف کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 228 اے (2) کی خلاف ورزی ہے اور متاثرہ کی شناخت میڈیا میں شائع کسی بھی مواد کے ذریعہ نہیں کی جانی چاہیے۔

error: Content is protected !!