اے پی: 16/سالہ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش، پادری گرفتار
حیدرآباد: اے پی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش میں پادری کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ ویزاگ شہر کی وامبے کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت نانی بابو اکا ہیبل بابو کے طور پر کی گئی ہے، وہ اپنے دیگر تین ساتھیوں بشمول دو لڑکیوں کے ساتھ قریبی گاؤں گیا تھا۔ جب وہ واپس ہوئے تو ایک لڑکی گھر کے لئے چلی گئی۔ دوسری لڑکی پادری کے مکان میں ہی رک گئی تھی، کیونکہ اس کے والد اس کو لینے آنے والے تھے۔ اس لڑکی کو مکان میں تنہا پاکر پادری نے اس کی عصمت دری کی کوشش کی تاہم لڑکی کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے گھر پہنچ گئی۔
بعد ازاں اس نے اپنے والد کو اس واقعہ سے واقف کروایا۔ متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ایک معاملہ درج کرلیا اور پادری کو گرفتار کرلیا۔