تازہ خبریں

وزیراعظم مودی کی اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت، نئے یہودی سال کی دی مبارکباد

نئی دہلی: 5/ اکٹوبر- وزیراعظم نریندر مودی نے 5/اکٹوبر کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔

وزیراعظم مودی نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور عوام کو نئے یہودی سال اور یہودی فیسٹول سکوٹ کی پُرجوش مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبا کے تناظر میں دوطرفہ اشتراک و تعاون کی پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔ خاص طور پر تحقیق، معالجاتی آلات کے فیلڈ ٹرائلز اور ویکسین کی تیاری کے شعبوں میں باہمی اشتراک وتعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان اہم شعبوں میں نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لئے بلکہ انسانیت کی عظیم تر بھلائی کیلئے قریبی اشتراک وتعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پانی اور زراعت، صحت، تجارت، اسٹارٹ اپ اور اختراع کے شعبوں میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجوں اور مواقع سے متعلق  اپنے جائزوں کو مشترک کرنے سے متعلق باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے قریبی اور مستحکم دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کو بڑھانے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!