ضلع بیدر سے

بیدر: ہاتھرس معاملہ میں انصاف کے لیے نکالا گیا کینڈل مارچ، مجرموں کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ

بیدر: 3/اکٹوبر (اے این این) آج شہر بیدر میں بیدر ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کمیٹی، ڈی سی سی میناریٹی ڈیپارٹمنٹ اور راجیو گاندھی پنچایت راج آرگنائزیشن نے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا۔ یوپی پولیس کی طرف سے منیشا والمیکی کے مجرموں کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعہ فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقعہ پر کہا گیا کہ ہم یوپی پولیس اور یوپی انتظامیہ کے ذریعہ متاثرہ کے اہل خاندان سے ناروا اور دھمکی آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ اس معاملہ کے لئے ہم وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فوری استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب تک انڈین بیٹی منیشا والمیکی کو انصاف نہ ملے تب تک لڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!