کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

ہبلی: آزاد بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کارڈ سہولت کا آغاز

ہبلی ضلع میں مسلمانوں کا واحد مالیاتی ادارہ


ہبلی: 30/ستمبر( ایس اے) دی آزاد اربن کوآپریٹیوبینک ضلع میں مسلمانوں کی پہلی اور واحد بینک ہے جس کی شروعات 1965ء میں کی گئی تھی۔ جب اس مالیاتی ادارہ کو شروع کیا گیا تو تقریباََ 10-12/ سال تک اس کی حالت سدھر نہ سکی اور بینک کی سرگرمیاں غیر فعال رہیں۔پھر اس وقت کے چند اہل دانشور اور تجار نے اسے ترقی کی راہوں پر لانے کی ٹھانی اور اے ایم ہنڈسگری کی سرپرستی میں اس کی باگ ڈور سونپ دی گئی۔گزشتہ 40/ سال سے مسلمانوں کا یہ مالیاتی ادارہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ بورڈ آف ڈائرکٹرز کی محنت و کاوشوں نے اسے ترقی کی راہوں پر ہموار کردیا۔ سال 1994-95ء میں شہر کے قلب میں واقع سردار محبوب علی خان روڈ(اسٹیشن روڈ) پر اس کے ہیڈکوارٹر کی عمارت تعمیر کی گئی۔

بعد ازاں بینک نے جونی ہبلی کے قلعہ بازار میں ایک عالی شان عمارت تعمیر کرکے اپنا ایک برانچ شروع کیا۔ اس کے بعد ایک اہم تجارتی مرکز اے پی ایم سے کے قریب زمین خریدی گئی اور وہاں بھی عمارت تعمیر کرکے مزید ایک اور برانچ شروع کی گئی۔ یوں ضلع میں اس ادارہ کی جملہ 3/ عمارتیں ہیں جو اس کی ترقی کی ضامن ہیں۔بینک کا مقصد تجار اور اقلیتوں کومالیاتی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ادارہ ہمیشہ سے ہی اپنے گاہکوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے مسلسل اقدامات اٹھاتا رہا ہے۔اس ضمن میں بینک کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی پر منحصر ای وی یم چپ پر مشتمل ڈیبٹ کارڈ کی شروعات کی گئی ہے۔ بینک کی جنرل باڈی میٹنگ کے دوران سابق ریاستی وزیر اور آل انڈیا اربن کوآپریٹیو بینک فیڈریشن کے ڈائرکٹر اے ایم ہنڈسگری کے ہاتھوں اس کا افتتاح کیا گیا۔

خیال رہے بینک کی جانب سے شروع کیا گیا اے ٹی ایم کارڈ(ڈیبٹ کارڈ) پرانے مقناطیسی پٹی والے ڈیبٹ کارڈ سے زیادہ محفوظ ہے۔پرانے ڈیبٹ کارڈ وں پر لگاتار دھوکہ دہی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔جس کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای وی ایم چپ والے ڈیبٹ کارڈ کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ایم ہنڈسگری نے بتایا کہ ڈیبٹ کارڈ بینک میں موجود رقم تک رسائی حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد بینک مسلمانوں کا ایک محبوب ادارہ ہے جس سے ہرکوئی بالخصوص مسلمان تجار مستفید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ باشعور افراد اس بینک کے ممبر بنیں اور اس میں اپنا کھاتا کھولیں۔ تجارتی لین دین و دیگر مالیاتی سرگرمیاں اسی بینک سے کریں تاکہ قوم کے اس ادارہ کو مزید مستحکم بنایا جاسکیں۔آزاد بینک کی جانب سے ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے کمزور طبقوں کی مدد کی گئی ہے اور اس کا ایک اہم مقصد مسلمانوں کو مالیاتی تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سے کم کاغذی کارروائی کرنے،نقدی کے لئے بینک کے چکر کانٹنے سے آزادی اور گاہکوں کی سہولت کے لئے ایسے اقدامات بہت ضروری ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اس جدید دور میں سائبر جرائم میں کافی اضافہ ہورہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی گاہک اپنی تفصیلات کسی اجنبی کو نہ دیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ جرائم پیشہ افراد فون کرکے بینک میں موجود کھاتوں کے متعلق تفصیلات اکھٹا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لہٰذا ایسے افراد کا جواب نہ دیں اور مشتبہ صورت میں بینک کے ذمہ داروں اور پولیس میں شکایت درج کروائیں۔اس موقع پر بورڈ آف ڈائرکٹرز اور چیرمین نظام الدین ہنڈسگری نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس بینک کی ترقی میں اپنا رول اداکریں۔ اسے مضبوط و مستحکم بنایا جائے اور اس سے استفادہ اٹھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!