سنٹرنگ ورکرس ایسوسی ایشن نے 28/ستمبر کو احتجاجی بند کی تائید کا کیااعلان
بیدر: 27/ستمبر(اے ایس ایم) جناب الحاج سیدمنصور احمد قادری انجنئیر صدر بیدر ڈسٹرکٹ سنٹرنگ ورکرس ایسو سی ایشن، پنڈت راؤ نرنہ کر نائب صدر،الحاج محمدحبیب الدین معتمد عمومی، روی واڑیکر خازن بیدر ڈسٹرکٹ سنٹرنگ ورکرس ایسو سی ایشن بیدر نے اپنے ایک مشترکہ پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مورخہ 28/ستمبر کو کسان بل 2020کی مخالفت میں ہونے والے احتجاجی بند کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ اور ضلع کے تمام سنٹرنگ کنٹراکٹرس اور کاریگروں سے اپیل کی ہے وہ بروز پیر 28ستمبر کو اپنے کاموں کو بند رکھیں اور بند کو کامیاب بنائیں۔
مجلس اتحاد المسلمین(ایم آئی ایم) بیدر نے بھی احتجاجی بند کی تائید کا کیااعلان
جناب الحاج سیدمنصور احمد قادری انجنئیر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے 28ستمبر کو کسان بل 2020مخالفت میں ہورہے بند کی تائید کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بل کسانوں کے بنیادی حقوق پر مالداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے غلبہ کے ناپاک عزائم کے تحت بنائے جارہے قانون کی تائید کرتی ہے۔اس لئے ہم (مجلس اتحا د المسلمین)ایم آئی ایم اس معاملہ میں غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور اس بل کی مخالفت میں ہونے والے بند کی تائید کرتی ہے اور عوام کے ہر طبقہ سے گذارش کرتی ہے کہ وہ بھی اپنے طور پر 28ستمبر کو اپنے تجارتی اداروں کو بند رکھتے ہوئے اس بند کو کامیاب بنائیں اور اس تانا شاہی حکومت کو بتایا کہ حکومت کا کوئی بھی فیصلہ جو غریبوں اور عوام کے حق میں نہیں ہوگاہم اس کی مخالفت کریں گے۔