کسان قانون کے خلاف احتجاج: ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حُسین گرفتار
بنگلورو: 25/ستمبر (اے این این) آج بنگلور شہر کے میسور بینک سرکل پر کسان مخالف قانونوں کے خلاف احتجاج کر رہے ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں کسانوں اور کھیتی سے متعلق تین نئے قانون پاس کئے گئے ہیں،یہ تینوں قانوں حکومت نے کسانوں سے مشورہ کئے بغیر اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث کئے بغیر زور زبردستی سے پاس کروائے ہیں،حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے یہ قانون کسان مخالف ہیں اور حکومت کی جانب سے کارپورٹ کمپنیوں کو صہولت پہنچانے کے لئے یہ قانون بنائے گئے ہیں،ان قوانین کے خلاف آج بنگلور کے میسور بینک سرکل پر ویلفیئر پارٹی اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے پرزور احتجاج کیا۔
اس احتجاج کے دوران ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے کہا کہ یہ قوانین کسانوں کے حق میں نہیں ہیں بلکہ یہ بڑی بڑی کمپنوں کوسہولت پہنچانے کے لئے حکومت نے بنائے ہیں ہم ویلفیئر پارٹی کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا ویلفیئر پارٹی کسانوں کے ساتھ مل کر احتجاج جاری رکھے گی۔