خبریںقومی

بھیونڈی عمارت حادثے پر کووند اور مودی نے کیا اظہارِ افسوس

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے لکھا، ’’میں زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی حکام راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں‘‘۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت حادثے میں ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رام ناتھ کووند نے آج ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنے سے ہوئے جانی نقصان کی خبر تکلیف دہ ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں اس حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے تیئں میری گہری تعزیت ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا ’’میں زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی حکام راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں‘‘۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں پیر کی صبح ایک عمارت کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کے تیئں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے اس حادثے پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول ہونے سے دکھ ہوا۔ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب کے لئے دعا کرتا ہوں۔ راحتی کام جاری ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے‘‘۔ بھیونڈی میں الصبح 3 بجکر 40 منٹ پر ایک کثیر المنزلہ عمارت کے گرنے سے 10 افراد کی موت ہو گئی ۔ راحتی عملے نے اب تک کم از کم 25 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!