ضلع بیدر سے

ایس پی بیدر ڈی یل ناگیش کے ہاتھوں بیدر میں یونائیٹیڈ ہاسپٹل کا افتتاح

بیدر: 19/ستمبر (اے ایس ایم) حق ڈینٹل اینڈ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے ایک کامیاب تجربے کے بعد حق فیملی کی جانب سے ٹیچرس کالونی کراس کمپاروڈ نزد سپنا ملٹی پلکس ایک نہایت ہی شاندار اور تمام سہولتوں سے آراستہ ”یونائیٹیڈ ہاسپٹل کا افتتاح کل یس پی بیدر مسٹر ڈی یل ناگیش کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس افتتاح تقریب میں ایس پی بیدر کے علاوہ اڈیشنل یس پی مسٹر اور ڈی یس پی بیدر مسٹر بسویشور ہیرا، مسٹر بی جی شیٹکار صدر چیمبرس آف کامرس ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات، مسٹر سوریہ کانت مچلمبے جی یس ٹی کنسلٹنٹ و صدر ٹیکس پراکٹیشنرس، سیّد منصور احمد قادری صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع بیدر، محمدعبدالرؤف کچہری والے بی جے پی نیشنل ایگزیکٹیو ممبراور حضرت مولانا محمدعبدالوحید قاسمی مہمانان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔

ڈاکٹر عمران الحق یم ڈی حق گروپ آف ہاسپٹلس کے مہمانان کی شال پوشی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جناب ایاز الحق مارک کرناٹک چھالیہ اسٹور نے اس افتتاحی تقریب کی سرپرستی فرمائی اور ان کے بڑے فرزند جناب عرفان الحق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے سبھی مہمانوں نے ہاسپٹل کی تعمیراور وہاں موجود سہولتوں اور باالخصوص وہا ں کام کرنے والی ڈاکٹرس کی ٹیم کی بہت تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا اور اس علاقے کے لیے اس دواخانے کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

جناب ایاز الحق نے سبھی مہمانوں کی شال پوشی فرمائی اور کہا کہ یہ دواخانہ عوام کی خدمت اور انہیں بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کھولا گیا ہے۔ انہوں نے بیدرکی باالعموم اور اس علاقے کی عوام سے باالخصوص خواہش کی کہ دواخانہ 24گھنٹے کھلا رہتا ہے،اور کسی بھی وقت اپنے علاج کے لیے آسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!