این ڈی اے300 سے زائد سیٹوں پر کامیاب ہوگی: نریندر مودی
نئی دہلی:29 مارچ (اے این ایس) این ڈی اے 2014 کے مقابلے میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات تین سو سے زائد سیٹیں حاصل کرتے بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی. وزیراعظم نریندرمودی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 2024 میں ایک مضبوط اپوزیشن ہو لیکن 2019 میں ایسا نہیں ہے. ملک میں اپوزیشن کے مہاگٹھ بندھن پر کہا کہ ملک کے لوگ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں، لیکن وہ منظم اور مستحکم حکومت چاہتے ہیں. مہاگٹھ بندھن 2014 کے مقابلے میں مزید پھیل گیا ہے۔ ملک کے لوگ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی ترقی میں کس طرح مدد کر سکتی ہے اور کیا کچھ کر رہی ہے. گزشتہ 5 سالوں میں جو بھی کام کیے ہیں یہ ہم پر اعتماد رکھنے والے ہندوستانیوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے. انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ رضامندی کے ساتھ لوگوں کی بڑی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور لوگ سمجھ گئے ہیں کہ میں ان کے لیے کیا کر سکتا ہوں. ہماری حکومت کیا تبدیلی لا سکتی ہے. بی جے پی کس طریقے سے ملک کی پیشرفت میں مدد کر سکتی ہے۔