تعزیتی اجلاس بنام زین العابدین المعروف سید صاحب
بنگلورو: 19/ستمبر (پریس نوٹ) بزمِ امید فردا، بنگلور کے زیرِ اہتمام بروز اتوار 20/ستمبر 2020 شام ٹھیک 8 بجے سے فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر آن لائن تعزیتی اجلاس بنام زین العابدین المروف سید صاحب، سپرانٹنڈٹ، کرناٹک اردو اکادمی کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ سید صاحب کا ابھی حال میں انتقال ہوا تھا۔ نظامت جناب عبدالعزیز داغؔ فرمائیں گے۔ سید عرفان اللہ قادری، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے بروقت آن لائن جڑنے اور اس پروگرام کو لائک، شئر اور کمنٹ کرنے کی گذارش کی ہے۔