ضلع بیدر سے

چٹگوپہ: نانا حضرت قبلہ کی سوانح حیات پر مشتمل کتاب کی تقسیم

بیدر: 1/ستمبر(اے ایس ایم) محبت کروانا اور سکھانا محبوب کا کام ہے اور محبت سیکھنا اور کرنا محب کا کام ہے۔ کسی ناکارہ کو کیا خبر کے محبت سیکھنا سکھانا اور کرنا کروانا کیاہے۔ اس لئے محبوب ناکارہ ہوتو محب بھی ناکارہ ہوجاتاہے اور محبت بھی، اگر محبوب کامل ہوتو محب بھی کامل ہوجاتاہے اور محبت بھی بس شیخ کامل کی مثال بھی ایسی ہی ہے اگر مرشد کامل ہوگا تو مرید بھی کامل ہوگا اور اگر مرشد کامل نہیں ہوتو مرید بھی کامل نہیں ہوسکتا اگر کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو ں تو خود کو مرشد کامل کی محبت میں گم کردو مرشد کی رضا میں اپنی رضاکو قربان کردو یہی مقام فنا فی الشیخ ہے۔ جب کسی کہ وجود میں پیر و مرشد کا نور بھر جاتا ہے تو اُس کے منہ سے ہر بات پیر و مرشد کے نور سے نکلتی ہے یہ فنا فی الشیخ کا مرتبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سوئٹ ہاوز و معتمد جامعہ نو ر الاسلام چٹگوپہ نے اپنی قیام گاہ میں منعقدہ تقسیم کتاب فیضان نانا حضرت قبلہ،مختصر تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

سید معروف الدین مدنی شاہ قادری اعجازی کی شائع کردہ کتاب کو موصوف نے جو حضرت سید شاہ شمس الدین قادری اعجازی المعروف نانا حضرت قبلہ کی مختصر سوانح حیا ت پر مشتمل ہے سجادہ نشین صاحب درگاہ حضرت ممدوح سے حاصل کرتے ہوئے عاشقان اولیاء کو تقسیم کیا۔اس موقع پر عبدالجبار شاہ قادری اعجازی عابد علی شاہ اعجازی،ڈاکٹر یوگیش کام شٹی،ڈاکٹر محمد حکیم بگدلی،محمد عبدالصمد منجو والا، محمد فہیم الدین شیخا پور اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!