یادگیر: ایچ آر ایس نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے بلدیہ سے کی نمائندگی
یادگیر: 19/ستمبر (پریس نوٹ) ایچ آر ایس یادگیر کی جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ گروپ رہنما ایچ آر ایس محمد اقبال متین کی قیادت میں آج ایچ آر ایس یادگیر کی جانب سے سی ایم سی یادگیر میں ایک میمورنڈم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یادگیر شہر کے جانوروں میں جلد کی بیماری نظر آرہی ہے۔ خاص طور پر کتوں کے ساتھ اس طرح کا مسئلہ ہے، انسانوں میں اس طرح کی بیماری پھیلانے کا خطرناک خدشہ ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔
علاوہ ازیں شہرکی سڑکوں پر بیل، گائے، بھینس و دیگر مویشیوں کا بیٹھنا حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ لہذا بلدیہ سے گزارش کی گئی ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں.