کہانی لکھیں مقابلہ کے انعامات کی تقسیم کا پروگرام 20/ستمبر کو ہوگا: ایس آئی او کرناٹک
بنگلور: 17/ستمبر (پریس نوٹ) یاسین کوڈی بینگرے میڈیا سیکریٹری ایس آئی او کرناٹکا کی اطلاع کے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) 20/ستمبر کو شام 5/بجے ریاستی سطح کے اسٹوری رائیٹنگ کے انعامات کی تقسیم پروگرام منعقد ہوگا۔ پروگرام میں کرناٹک اسٹیٹ ساہتیہ اکیڈمی کے سابق ممبر اور مشہور ادیب پروفیسر ملاٹھی پٹناشیٹی مہمانِ خصوصی رہیں گی، جو “اسٹوری رائٹنگ: تخیلات کی دنیا” پر خصوصی لیکچر بھی دیں گی۔
اس پروگرام کی صدارت ایس آئی او کرناٹک کے ریاستی صدر کڈیور نہال صاحب کریں گے۔ یہ پروگرام زوم ایپلیکیشن پر آن لائن منعقد ہوگا، اس لنک (ZOOM ID: 81086117690) سے اس پروگرام میں شرکت کریں۔
اس اسٹوری رائٹینگ کمپیٹیشن کے انعام یافتگان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ ہمپی یونیورسٹی کے رسرچ اسکالر پرہلاد ڈی۔ ایم کی کہانی کو پہلا انعام، منگلور کے اسکول آف سوشل ورک روشانی کالج کی طالبہ زہیر فاطمہ کی کہانی کو دوسرا انعام اسی طرح بنگلور کے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی طالبہ انعم تسمیہ کو (اردو) کی کہانی کا تیسرا انعام ملا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 7 منتخب کہانیوں کو بھی ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے۔
پہلا انعام 10,000 روپے نقد اور سند، دوسرا انعام 7,000 روپے نقد اور سرٹیفکیٹ جبکہ تیسرا انعام 5,000 روپے نقد اور سند پر مشتمل ہے۔