ضلع بیدر سے

بسواکلیان: رہائشی علاقوں میں بارش کے پانی سے نشیبی علاقے جھیل میں تبدیل

بسواکلیان: 17/ستمبر(ایم این) شہربسواکلیان بس اسٹانڈ کے عقب میں واقع گلشن کالونی و دیگر نشیبی رہائشی علاقوں میں زوردار بارش کے پانی سےعلاقہ جھیل میں تبدیل ہوکر کئی گھروں میں پانی گھس گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 6.00 تا 9.30 بجے زوردار بارش سے بس اسٹانڈ کے قریبی علاقہ جھیل میں تبدیل ہوگیا۔ يدالہ پور روڈ، ہلسور روڈ، شاہ حسین سے شہر میں جانی والی سڑک، چوراستہ پر مسلسل بارش سے پانی جمع ہوکر اپنا راستہ بلکل بند کی صورتحال اختیار کرگیا۔ جس سے پیدل راہگیروں، دو پہیوں والی گاڑیوں، موٹر گاڑی، کار اور آٹو رکشا والوں کو پانی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کا نشیبی علاقہ ہونے کے سبب نالیوں اور ڈرینج نالا میں سے پانی گزر رہا تھا۔

اس موقع پر حکومت کے چند افسر روایتی انداز میں اپنی پہری لگا کر چلے گئے۔ ضرورت ہے کہ بسواکلیان میں تقریباً مقامات ندی نالوں۔اور بارش کے پانی کا بہاوٴ کا منصوبہ بند حل تلاش کریں تاکہ سرکاری ارضیات کا تحفظ اور یہاں کے رہائشی مکینوں کو اس پریشانی میں مبتلا نہ ہونا پڑے۔ حکومت کے انجینئر اور ماحولیات کے تحفظ کے ذمہ دار آفسر غیر قانونی تعمیراتی کام کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!