راج شیکھر پاٹل نے کلورتا ہیلی کھیڑ(کے) واڑی سڑک کے تعمیر کا افتتاح کیا
ہمناآباد: 14/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہمارا گاؤں ہمارا راستہ اسکیم کے تحت کلور تا ہیلی کھیڑ(کے) واڑی کی سڑک کے تعمیری کاموں کا بھومی پوجا کرتے ہوئے افتتاح کیا،اس سڑک کی تعمیرکے لئیے جملہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گیں۔اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج شیکھر پاٹل نے کہا کے کلور گاؤں میں میرے دور کارکردگی میں کئی ترقیاتی کام انجام دیے جاچکے ہیں مزید اور ترقیاتی کام یہاں پر انجام دیے جائیں گیں جس وقت تعمیری کام چلتے ہیں اُس وقت اس کام کی گاؤں والے بھی نگرانی کریں بہترین تعمیری کام کو انجام دینے میں سبھی کا تعاون لازمی ہے،اس سڑک کو گاؤں کی سڑک سے جوڑنے کے لیے انہوں نے گاؤں والوں کو مزید پچاس لاکھ روپے منظور کرنے کا تیقن دیا۔
راج شیکھر پاٹل نے مزید کہا کے کرونا بیماری کے دوران منظور کیے ہوئے فنڈ کو حکومت نے واپس لیا ہے، حیدرآباد کرناٹک ڈیولپ مینٹ بور ڈ کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسکا نام کلیان کرناٹک ڈیولپ مینٹ بورڈ رکھا ہے نام کلیان رکھنے سے علاقہ کا کلیان نہیں ہوتا ہے اس بورڈ کو جو سالانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اس میں بھی کٹوتی کی گئی ہے مالی امداد کی کمی کے باعث کئی ترقیاتی کا التواء کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں کلیان کرناٹک کو ہر سال دوہزار کروڑ روپیوں کی مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی انہوں نے ریاستی حکومت سے۔زیادہ بارش کی وجہہ سے اُڑید اور مونگ کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جن کسانوں نے فصل بیمہ کروایا تھا ان کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئیے مالگذار کے وزیر آر،آشوک کے دورہ بیدر پر ان سے نمائندگی کی گئی ہے۔
راج شیکھر پاٹل نے ہیلی کھیڑ(بی) شکر کارخانہ کے بارے میں کہا کے کرناٹک کی پچھلی سدرامیا حکومت اور کمار سوامی کی قیادت میں بن نے والی مخلوط حکومت نے اسکو دوبارہ شروع کرنے کے لئیے کروڑوں روپیوں کی مالی امداد فراہم کی تھی مگر موجودہ ایڈی یوروپا کی حکومت نے اس کارخانہ کو شروع کرنے کے لئیے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی ہے انتخابی مہم کے دوران ایڈی یوروپا جب بید رضلع کو آئے تھے تو انہوں نے اس کارخانہ کو شروع کرنے کی بات کہی تھی مگر ابھی تک یہ شکر کارخانہ شروع نہیں ہوا ہے۔کلور گاؤں میں کلیان منٹپ کی تعمیر کے لئیے جلد از جلد عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسکو تعمیر کرنے کے اقدامات کرنے کی بات کہی انہوں نے۔اس افتتاحی تقریب میں لکشمن بڑلاء نائب صدر نشین بیدر ضلع پنچایت،رمیش ڈاکوڑگی ہمناآباد تعلقہ پنچایت صدر،ناگیا ہیرے مٹھ ہمناآباد تحصلیدار،کنٹیپا دانا،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،محمد ریحان ضلعی جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر احباب موجود تھے