ضلع بیدر سے

ہیلی کھیڑ(بی) میں راج شیکھر پاٹل نے کروڑوں روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

ہمناآباد: 14/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہیلی کھیڑ(بی) بلدی حدود میں نگر اُتھان فیس تھری اسکیم کے تحت8کروڑ 50لاکھ روپیوں سے ہیلی کھیڑ(بی) کے مختلف وارڈ میں سی سی روڈ،نالیاں،عوامی بیت الخلاء کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کا بھومی پو جا کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا،اس موقع پرانہوں نے مذکورہ گتہ دار کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کے تمام تعمیری کام معیاری ہونے چاہئیے اگر تعمیری کاموں میں کوئی کوتاہی کی گئی تو اسکو برداشت نہیں کیا جائے گا.

ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کی جدید عمارت کا تعمیری کام چل رہا ہے تمام کام مکمل ہوجانے کے بعد بلدیہ کو ایک نئی خوبصورت عمارت مل جائے جائیگی ہمناآباد اور چٹگوپہ بلدیہ کی موجودہ عمارتوں سے بھی خوبصورت یہاں کی بلدیہ ہوگی۔اس افتتاحی تقریب میں اروند کمار ارلی ایم،ایل،سی،رمیش ڈاکوڑگی،لکشمن بڑلاء،محمد افسر میاں،محمد یوسف حُسین چیف آفیسر،محمد حُسام الدین بابا سینٹری انسپکٹر،محمد یوسف سوداگر،مانتیا تیرتھ،محمد ساجد پٹیل،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!