ضلع بیدر سے

بیدر: محمد خورشید پاشاہ ویجیٹبل مرچنٹ شاہ گنج کی دخترکا عقد مسعود

بیدر: 14/۔ستمبر (اے ایس ایم) جناب محمد عبدالوحید سوداگر باغبان مرحوم کی نبیری و جناب محمد خورشید پاشاہ ویجیٹبل مرچینٹ بیرون شاہ گنج بیدرکی دخترکا عقد مسعود جناب الحاج محمد بابو میاں پروپرئٹر اسریٰ چکن سنٹر ساکن جبار کالونی بیدر کے فرزند محمد شعیب اسلم ڈپلومہ الیکٹریکل کے ساتھ ممتاز فنکشن ہال بیدر میں انجام پایا۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاح پڑھا اور پراثر خطاب کرتے ہوئے دعا فرمائی۔ محفل عقد و نظام فنکشن ہال میں پرتکلف ضیافت میں ممتاز علمائے مشائخین، صحافی،ماہرین تعلیم،ماہرین تعمیرات، ماہرین قانون، ماہرین صحت، گتہ داران، تاجرین، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عقائدین کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔محمد خورشید پاشاہ، محمد بابو میاں فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!