ضلع بیدر سے

بسواکلیان: IICA کالج کے 3 طلباء مفت سیول سروسز کوچنگ کیلئے منتخب

IICA انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ آرٹس کالج بسواکلیان کے 3طلباء محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعے سیول سروسز کوچنگ کیلئے یونیورسل گروپ اف انسٹی ٹیوشن بنگلور اور شاہین سیول سروسز اکاڈیمی بیدر میں مفت داخلہ مع قیام و طعام منتخب

بسواکلیان: 14/ستمبر۔ بسواکلیان شہر کا معروف تعلیمی ادارہ الاخلاص سوشیل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل چیرٹیبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے تحت (IICA)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ آرٹس کالج کے تین طالبات نے بہت ہی اچھے نمبرات کے ساتھ پی یو سی سالِ دوم آرٹس میں کامیاب ہوئے، ان تینوں طالبات کا سلیکشن محکمہ اقلیتی بہبود کرناٹک نے تین سالہ بی اے کورس کے لیے کیا ہے جس کے ساتھ سول سروس کی کوچنگ بھی دی جائے گی۔

ان تین خوش نصیب طالبات کے نام یہ ہیں1. تحسین بیگم ولد جلیل خان(PUC 2nd -87.5%)

٢. رخسانہ فاطمہ ولد عبد المطلب(PUC 2nd- 85%)
٣. بشریٰ پروین ولد محمد نورالدین۔(PUC 2nd- 84.3%)
اور اسی طرح کالج ہذا کے ایک اور طالب علم شیخ اخترعلی ولد عرفان علی اختر (PUC 2nd- 89.5%) کا مفت داخلہ شاہین سول سروسز اکیڈمی بیدر میں معہ قیام و طعام ہوا ہے، جس میں انہیں بی۔کام کورس کے ساتھ ساتھ سول سروسز کی بھی تیاری کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اقلیتی بہبود حکومتِ کرناٹک نے اس کورس کیلئے کرناٹک ریاست سے جملہ 50طلباء و طالبات کا انتخاب معہ مفت داخلہ(ڈگری) و قیام وطعام دیا جارہا ہے۔الحمدللہ IICA ادارہ کے تین خوش نصیب طلباء و طالبات کا انتخاب عمل میں آیاہے۔

کالج کے پرنسپل جناب شیر علی اور کالج کے سکریٹری جناب اسد اُللہ خان ذکی اور اور ڈگری کالج کے پرنسپل جناب اعجاز احمد گوبرے و دیگر ٹرسٹیز نے طلباء کی کوششوں کو سراہا ہے اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کی بنگلور بھیج کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے اور دوسرے والدین کیلئے ایک مثال پیش کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بسواکلیان شہر کا نام روشن کیا ہے‌۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!