بیدر: ڈاکٹرعبدالقیوم صاحب کی رحلت پر تعزیتی بیان
بیدر:10ستمبر (پریس نوٹ) محمد آصف الدین جوائنٹ سیکریٹری شانتی سندیش ٹرسٹ(SST) بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق ہر دل عزیز ٹرسٹی جناب ڈاکٹر عبدالقیوم صاحب کی رحلت پر جناب مولانا محمد فہیم الدین صاحب SST)) ٹرسٹ کے فونڈر پرسیڈنٹ اور موجودہ صدر محمد نظام الدین ودیگر ذمّہ داران و ٹرسٹی صاحبان نے بڑے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو غریقِ رحمت کرے اور مغفرت فرمائے،اور جنّت الفردوس میں داخل کرے۔ پسماند گان کو صبر ِجمیل عطا کرے۔
ٹرسٹ کے لئے بلڈنگ کی خریدی میں مر حوم نے بڑی جدّوجہد کی تھی، اسکے علاوہ وہ جماعت ِ اسلامی ہند، بیدر کے کارکن رہے، جو پابندی سے اجتماعات ودیگر تنظیمی نشستوں میں شریک رہتے تھے۔ مرحوم بڑے مخلص اور با صلاحیت شخصیت کے مالک تھے۔ انکے تعلقات مسلمانوں کے علاوہ برادرانِ وطن کی معزز شخصیات سے بڑے گہرے تھے۔ مرحوم تعلقات کو بر قرار رکھے اور تعلقات کو تحریک اسلامی کے لئے استعمال کرنے میں بڑی سرگرمی دکھائی۔
مرحوم بڑے منکسرا لمزاج، مخلص او ر طبعاً ہمدرد تھے۔ محکمہ تعلیمات سے I.O.S کی حیثیت سے فارغ ہونے کے بعد چونکہ وہ میڈیکل پریکٹیشنر بھی تھے۔ ڈاکٹر صاحب کے نام سے جانے اور پہچانے جاتے غرباء کا مفت علاج کرتے۔ مرحوم کو قر آنِ مجید سے بڑا شغف تھا وہ بیدر میں چالیس سال سے جاری واحد قر آنی حلقہ (قرآنی کلاس) کے پابندی سے شریک ہونے مستقل ممبرتھے، آپ کی دیرینہ خدمات آلامین ادارہ جات کو بھی اعزازی طور پر دیتے رہے، جبکہ ریڈینس پبلک اسکول کے فونڈرس میں سے رہے، جسکی ترقی کے لئے وہ ذاتی طور پر بڑی دلچسپی لی۔ اللہ تعالیٰ مر حوم کی تمام خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین!