تازہ خبریں

پانچ رافیل جنگی طیارے باضابطہ طور پر ہندوستانی فضائیہ میں شامل

انبالہ: فرانس سے خریدے گئے انتہائی جدید لڑاکو رافیل طیارے جمعرات کو باضابطہ طور پر فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ خود فرانسیسی وزیر دفاع فارورینس پارلے بھی موجود تھیں۔ ہریانہ کے انبالہ واقع فضائیہ کے اسٹیشن میں ایک شاندار تقریب میں پانچ طیارے فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکاڈرن کا حصہ بنے۔ یہ طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان آئے تھے۔

اس سے قبل رفیل نے ہندوستان کے دیگر لڑاکو طیاروں کے ساتھ اپنی طاقت اور جوہر کا فضا میں مظاہرہ کیا۔ تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، وزارت دفاع اور مسلح افواج کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔

فضائیہ کی طاقت بنا رافیل، امبالہ ایئر بیس پر پانچ طیاروں کا مارچ پاسٹ

رافیل طیارہ کو ہندوستانی فضایہ میں شامل کرنے کی تقریب امبالہ ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی بین مذاہب دعائیہ مجلس میں شامل ہوئیں۔ اس تقریب میں فضایہ کے سربراہ اور سی ڈی ایس (چیف آف ڈفینس اسٹاف) بھی شامل رہے۔ اس کے بعد پانچ رافیل طیاروں نے ہوا میں قلابازیاں دکھا کر لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس طرح رافیل طیارہ ہندوستانی فضائیہ کی نئی طاقت بن گیا۔

امبالہ ایئربیس پر ہوئی بین مذاہب دعا

رافیل طیارے کو کو فضایہ میں باضابطہ طور پر شامل کرنے سے قبل امبالہ ایئر بیس پر تقریب جاری ہے۔ تقریب کے دوران ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذہبی پیشواؤں نے اپنے اپنے طریقہ سے دعا کی۔ تمام مذہبی پیشواؤں نے بین مذاہب دعا کے دوران ہندوستان اور دنیا میں سکون کے لئے دعا مانگی۔

فضائیہ میں باضابطہ طور پر شامل ہوا رافیل، فرانسیسی وزیر دفاع پہنچیں ہندوستان

فرانس کا تیار کردہ جدید صلاحیتوں سے لیس جنگی طیارہ رافیل آج باضابطہ طور پر ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہوا ہے۔ امبالہ ایئر بیس پر اس کے لئے رکھی گئی ایک تقریب میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شرکت کی۔ اس تقریب میں فرانس کی وزیر دفاع بھی شرکت کی اور اس کے لئے وہ امبالہ تشریف لائی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!