تازہ خبریں

’کیا وزیراعظم مور سے کھیلنے میں مصروف ہیں؟‘: اسدالدین اویسی

اویسی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی لیکن مودی حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا، شاید وزیر اعظم اپنے شاہی باغ میں مور کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہوں گے، اس لئے بیان نہیں آیا!

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی ہند و چین سرحدی تنازعہ کے حوالہ سے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی، اس پر چین کا بیان تو آگیا ہے لیکن مودی حکومت کی طرف سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید وزیر اعظم اپنے شاہی باغ میں مور کے ساتھ کھیلنے میں مصروف رہے ہوں گے، اس لئے بیان نہیں آیا ہوگا۔

اویسی نے کہا کہ یہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ ہمارے وزیر دفاع نے چین کے وزیر دفاع سے کیا کہا! چینی فوج جو یہاں گھس کر بیٹھی ہے، اس پر انہوں نے سوال کیا۔ ہمارے فوجیوں کو مارا اس پر سوال پوچھا؟ چین ہماری سرزمین پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے لیکن حکومت اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔