تازہ خبریںخبریںقومی

ملک میں کورونا کا قہر،1ہی دن میں11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ہوئی جانچ

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کووڈ۔ 19 کے قہر کو قابو میں کرنے کے لئے 2 ستمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 ریکارڈ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطوں کو پتہ لگانے پر مسلسل زور دیا جارہا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 ستمبر کو 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی۔ دو ستمبر تک کورونا وائرس کے کل چار کروڑ 55 لاکھ 9 ہزار 380 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ منگل کو دس لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

پندرہ دنوں کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب کورونا وائرس کی ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس سے قبل ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور 21 اگست کو دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھیں اور ایک دن میں 10 سے زیادہ متاثرین کا ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!