جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات کو ملتوی کرنے کانگریس کا مطالبہ، دستخطی مہم زوروں پر
ممبئی: 2/ستمبر- میرا بھائیندر کانگریس پارٹی اور اس سے وابستہ تنظیموں نے میرا بھائیندر میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا اور جوائنٹ اینٹرینس ایگزامنیشن (JEE) اور نیشنل ایلیجبلٹی اینٹرینس کم ٹیسٹ (NEET) ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے کارکنان بھائیندر (مغرب) میں تحصیلدار دفتر کے قریب جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔
میرا بھائیندر سِٹی ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نے نومنتخب ضلعی صدر پرمود سامنت کی سربراہی میں، تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا۔ کانگریس کے گروپ لیڈر زبیر انعامدار، ڈی سی سی نائب صدر کیشال یادو، یوتھ صدر دیپ کاکڑے، ترجمان پرکاش ناگانے، کارپوریٹر مرلن ڈی سا اور بلاک کے صدر فیض اللہ شیخ وغیرہ سمیت متعدد کانگریس قائدین سامنت کے ساتھ موجود تھے اور جے ای ای اور نیٹ (انجینئرنگ اور میڈیکل) امتحانات کو COVID-19 وبائی مرض کی وجہ سے طلباء کی حفاظت کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔
وہ کیا کہہ رہے ہیں؟
” ہم امتحانات ملتوی کی غرض سے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور ہم ابھی عروج کو نہیں پہنچ پائے ہیں۔ مرکز کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ اس فیصلے سے طلباء اور ان کے اہل خانہ کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گئیں۔ طلباء اپنے طے شدہ امتحانی مراکز کا سفر کس طرح کریں گے ؟ جب اور کورونا کے اور معاملات ہونگے تو، بچے ان علاقوں سے کیسے آسکتے ہیں ؟ ” سامنت صاحب نے پوچھا۔”انہوں نے کہا کہ اس خیال کے لئے وقت کی مشقت اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات سنے گی۔ بہت ساری بڑی تقریبات دنیا بھر میں ملتوی کردی گئی ہیں۔ لہذا، حکومت بھی ان امتحانات کو ملتوی کرسکتی ہے۔ حکومت کو ضد کےببجائے ہماری درخواست کو سننا چاہئے۔ اگر ہم معاملہ اٹھاتے رہتے ہیں تو، مرکز کو لوگوں کے مطالبات پر غور کرنا ہوگا اور امتحانات بھی ملتوی کرنے ہوں گے، ” زبیر انعامدار نے کہا۔
“کانگریس پارٹی نے 28 سے 30 اگست تک میرا بھائیندر کے ہر علاقے اور کارنرس پر تین روزہ دستخطی مہم چلائی۔ ہم طلباء کی حمایت کے لئے شہریوں کے جذبات اکٹھا کریں گے۔ ہم اس حکومت کو بیدار کریں گے، ” دیپ کاکڑے نے کہا۔ کانگریس کے وفد نے اس سلسلے میں اپر تحصیلدار کو ایک خط بھی دیا ہے۔
اس احتجاج میں کارپوریٹرز راجیو مہرہ، اشرف شیخ، سینئر لیڈر ڈاکٹر نریندر پاٹل، سابق کارپوریٹر فرید قریشی، راکیش راجپوروہت، سنجیو چوہان، امیش یادو، ونسنٹ واز، حمزہ شیخ، فاروق الاتور کے ساتھ پارٹی ضلع، بلاک، سیل آفس کے عہدیداران، خواتین اور کالج کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حکومت کو 13 ستمبر کو NEET کا انعقاد کرنا ہے۔ جبکہ، JEE مین امتحانات 1 سے 6 ستمبر کے درمیان منعقد ہونے والے ہیں۔ (رپورٹ:ایس ایم او )