یوم ماحولیات پرسنت پور،اوراد میں ایس آئی او کے وابستگان نے لگائے پودے
بیدر: 5/جون (اے این بی) آج 5/جون یوم ماحولیات کے موقع پر ایس آئی او کی جانب سے تعلقہ اوراد، سنت پور اور بورگی میں ایس آئی او اوراد، سنت پور کے وابستگان اور دیگر افراد کی مدد سے درخت لگائے گئے۔ اس موقع پر سمیر خان مقامی ذمہ دار نے ماحول کے ماحولیات کے متعلق اسلامی نقطہ نظر اور اس کے اثرات و فوائد بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی او کی جانب سے لگائے جا رہے ان پودوں کے لیے ہم نے فارسٹ آفیسر سے رابطہ پیدا کیا اور سینکڑوں پودے حاصل کرکے اور تعلقہ اوراد، سنت پور اور بورگی کے مختلف مقامات پر پودوں کو لگانے کا فیصلہ کیا جس کا باضابطہ آغاز ہوا اور یہ کام ان شاءاللہ مختلف مقامات پرایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے اس موقع پر طلبہ اور نوجوانوں اور دیگر افراد کو بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی اور وابستگانِ تنظیم سے اس بات کا اظہار کیا کہ ماحولیات کے متعلق تمام افراد بلخصوص طلبہ اور نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے اور عوام میں بیداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقعہ پر وابستگانِ تنظیم سمیر خان صدر مقامی ایس آئی او سنت پور، ممبران میں مقصود اوراد اکبر خان سنت پور، ارباز خان، عمران، سمیر دستگیر، عرفان اور شارخ خان کے علاوہ دیگر افراد نے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ تفصیلات مقصود ممبر ایس آئی او نے بتائی۔