تازہ خبریں

ہندوستان-چین تنازعہ، ہماچل کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ

شملہ: مشرقی لداخ میں پیانگونگ جھیل کے نزدیک دراندازی کررہے چینی فوجیوں کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کی جھڑپ کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کی صورتحال کے بعد ہماچل پردیش میں بھی نگرانی کو سخت کردیا گیا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر شملہ سے کنور کے پوہ سیکشن اور سرحدی علاقوں میں کل سے ہی پروازیں کرکے چین کے کسی بھی مذموم سرگرمیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ضلع کنوڑ کے ڈپٹی کمشنر گوپال چند نے بتایا کہ تمام سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور یہاں فوج کے جوان تعینات ہیں۔ تبت کی سرحدوں کے ساتھ پوہ سیکشن کے نمگا ، کنوچارنگ ، نسانگ ، پوہ کے رشی ڈوگری اور چھتکول کے ساتھ تبت کی سرحد وں پر بھی فوج کے جوان چین کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کے لئے محتاط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملے میں فوج وقتا فوقتا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرحدوں کا معائنہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!