سدرشن چینل کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی تیاری میں جامعہ ملیہ اسلامیہ
فرقہ پرستی کو ہوا دینے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والی خبریں نشر کرنے والے ‘سدرشن چینل’ کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل اس چینل نے اپنے ایک پروگرام میں ‘جامعہ کے جہادی’ نام سے ایک پرومو چلایا جو نہ صرف سماج میں نفرت پھیلانے والا ہے بلکہ جامعہ کی غلط تشہیر کرنے والا بھی ہے۔ سدرشن چینل کے اس پروگرام کی کئی لوگوں و تنظیموں نے سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔